مدرسۂ دینیات وصیت العلوم جنوبی ہند میں اسلام کی نشر و اشاعت کا ایک معروف دینی ادارہ ہے جو اپنے چشمۂ فیض ایشیاء کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند سے سرشار ہوتے ہوئے اپنی خصوصیات کے ساتھ علم کے پیاسوں کو سیراب کرنے میں مصروف و منہمک ہے اور حفاظ و علماء اور علوم و فنون کے ماہرین پیدا کر کے امت کی دینی ضروریات کو پورا کرنا اس ادارہ کا عظیم مقصد ہے۔
الحمدللہ !ہمارے اس جامعہ میں ناظرہ وحفظِ قرآن پاک اورمکمل درسِ نظامی کے ساتھ افتاء کی تعلیم کا پورا انتظام ہے، نیز عصرِ حاضر کے تقاضوں کے پیشِ نظر ہائر سکینڈری اور سینئر سکینڈری کی تعلیم کا بھی معقول انتظام ہے۔
تمام جوابات قرآن و سنت اور روایتی علمائے کرام کی فہم پر مبنی ہیں۔
ہمارے علماء اسلامی علوم کے تربیت یافتہ اور عالمی سطح پر معروف ہیں۔
علم سب کا حق ہے۔ تمام معلومات اور فتاویٰ بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔
آپ کے سوالات کو خصوصی توجہ، احترام اور رازداں رکھا جاتا ہے۔